سانحہ گلبہار کےمتاثرین کامظاہرہ

596

کراچی کے علاقے گلبہار میں زمین بوس ہونے والی چھے منزلہ عمارت کے متاثرین اورسانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین نے مظاہرے شروع کردیے ۔احتجاج کےباعث شہرکے مصروف شاہراہ پربدترین ٹریفک جام ہوگیا،جس سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی۔

مظاہرے میں مرد خواتین اوربچے بھی شامل تھےجنہوں نے حکومتی رویے اوربلڈرزکے خلا ف شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اتنے بڑے حادثے کے بعد کسی حکومتی نمائندے نے اظہارہمدردی کے دولفظ تک بولنے کی جرت نہیں کی ۔ ان کامزید کہناتھاکہ حکومت بلڈر کے خلا ف کارروائی کرے اورجاں بحق افراد کے لواحقین کو20۔20لاکھ رو پے اور ہمیں گھر دے۔