طبقاتی نظام ختم کرنے کے لیے ایک نصاب متعارف کرایا جائے گا ، عمران خان

611

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ 70 سال سےطبقاتی تعلیمی نظام رائج ہے،ہم یکساں نظام لارہےہیں، پورے ملک میں ایک نصاب متعارف کرایا جائے گا ۔

اسلام آبادمیں20ہزار گھروں کی تعمیر کے منصوبےکا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کم ہورہی ہے ، شرح سود بھی کم ہوگا ،ہمیں اپنے دور میں 50لاکھ گھر بنانے ہیں، لوگوں کو سڑکوں پر سوتے دیکھ کر بہت افسوس ہوتاتھا، سوچتاتھا کہ موقع ملا تو سڑکوں پر سونے والوں کے لیے کام کروں گا، سڑکوں پر رہنے والوں کے لیے ہم نے پناہ گاہیں بنائیں، پاکستان میں اس وقت 160پناہ گاہیں بن چکی ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کاروبارمیں آسانی کےلیےاقدامات کررہےہیں، ملک میں مہنگائی کم ہورہی ہے ، انٹرسٹ ریٹ بھی کم ہوگا،2020میں لوگوں کو نوکریاں بھی دی جائیں گی،بینکوں سے فنانسنگ کی سہولت سے غریب مستفید ہوگا،سرکاری ملازم کبھی اپنے پیسوں سے گھر نہیں بناتے ، لیکن بینک فنانسنگ کے ذریعے وہ اپنےگھر بنائیں گے،کچی آبادیوں میں سیوریج کا براحال ہے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ حکومت شعبہ تعمیرات کوہرممکن سہولیات فراہم کرےگی،ہاؤسنگ کےشعبےسےوابستہ 40صنعتوں کوفروغ ملےگا،شہروں کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے ماسٹر پلان بنارہےہیں،شہروںکےاردگردگرین ایریازبنائےجائیںگے،شہر پھیلنے سے گرین ایریاز ختم ہوئے جس کی وجہ سے ماحول میں آلودگی پیدا ہوئی،پسماندہ طبقے کیلئے 5 ارب کی لاگت سےاخوت تنظیم کےتعاون سےپروگرام شروع کیاہے،جس سےغربت میںکمی آئے گی،لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد انقلاب آنے والا ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ کوشش کرنےجا رہےہیں جو بہت پہلے کی جانی چاہیےتھی، گھر کےایک فرد کوبیماری ہوتی ہے تو سارےگھرکا بجٹ اس کی بیماری میں ختم ہوجاتاہے، اس حوالے سے ہم نے ہیلتھ کارڈ کا منصوبہ بنایاہے،کمزورطبقےکیلئےصحت کارڈکااجراءاہم منصوبہ ہے،خواجہ سراؤں کوبھی ہیلتھ کارڈدیں گے،مستقبل میں فوڈ سیکورٹی کا مسئلہ درپیش ہے،کے پی کے میں ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے عام آدمی مہنگے سے مہنگاعلاج کرانے کے قابل ہوا،ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے کے پی کے میں دوسری مرتبہ حکومت آئی،حکومت غریب کے لیے وکیل کرکے دے جس کے لیے لیگل ایڈ کمیٹی بنائی گئی۔