کوروناوائرس سےمتاثر13مریض زیرعلاج ہیں،وزیراعلیٰ سندھ کوبریفنگ

462

کراچی:سندھ حکومت کی وزیر صحت عذرا فضل پیچوہو نے کوروناوائرس سےمتعلق اجلاس میں برفینگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں کوروناوائرس سے متاثر کُل13مریض زیرعلاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت کوروناوائرس سےمتعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء،چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری سمیت تمام متعلقہ حکام نےشرکت کی۔

عذرا فضل پیچوہو نے اجلاس میں بتایا کہ سندھ میں مجموعی طورپر 187ٹیسٹ کئےگئے ہیں،173نمونوں کے نتائج منفی اور14مثبت ہیں،آج17نمونوں کےٹیسٹ کئےگئےہیں،تمام منفی آئے،5نمونوں کانتیجہ کل آئےگا۔انہوں نے بتایا کہ 8شام سے،3ایران سےاور3متاثرہ افراددبئی سے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ایئرپورٹ کادورہ بھی کیاہے،ایئرپورٹ پرانتظامات مزید بہتر کروائے ہیں،سندھ میں متاثرہ 142افراد کو گھروں میں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

جبکہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں اکثریت کاخیال تھا کہ اسکول کھول لینےچاہیے،فی الحال اسکول 16مارچ سےکھولنےکا فیصلہ کیاہے۔