سگریٹ پینے والے ہوجائیں ہوشیار، اسموک فری ایپ متعارف،

1174

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شہر قائد میں عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرتے ہوئے موبائل ایپ متعارف کرادی ہے،

گزشتہ روز اسموک فری ایپ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ ’شہری حکومت عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کی پابندی کے نفاذ کو یقینی بنائے گی، ایپ کا لنک http://tsfc.gov.pk/sfapplication ہے،

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے مطابق ایپ کو متعارف کرانے کا مقصد تمباکو نوشی کے خلاف جاری مہم کی ایک کڑی ہے تاکہ عوام میں شعور اجاگر کیا جاسکے،

شہری ایپ کی مدد سے عوامی مقامات پر ہونے والی تمباکو نوشی کے خلاف شکایات درج کرواسکتے ہیں جس پر ایکشن لیا جائے گا۔ کمشنر کراچی نے قومی ادارہ صحت کی جانب سے شروع کی جانے والی تمباکونوشی کے خلاف جاری مہم کا جائزہ بھی لیا،

پبلک مقامات پر تمباکو نوشی کی شکایات شہری اب آن لائن کراسکیں گے، کمشنر افتخار شلوانی نے اسموک فری ایپ متعارف کرادی ہے،کمشنر کراچی کی جانب سے تمباکو نوشی کی روک تھام کے اقدامات کرلیے گئے، پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کے قانون پرسختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا،

کمشنر افتخار شلوانی نے تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا آغاز کرتے ہوئے قومی ادارہ صحت کے زیر اہتمام تیار کردہ اسموک فری پاکستان ایپ کا افتتاح کردیا ہے،

گوگل پلے اسٹور پر دستیاب ایپ ہر شہری اپنے موبائل فون میں آسانی ڈاون لوڈ کرسکتا ہے، کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی کیخلاف قوانین پر عملدر آمد کرانے میں انتظامیہ تعاون کرے گی شہری اب تمباکو نوشی کے خلاف قانونی شکایات درج کراسکیں گے،

قبل ازیں محکمہ ریلوے نے ٹرینوں اور اسٹیشنز پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے،

انسپیکٹر جنرل ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ اسٹیشنز اور سفر کے دوران سگریٹ نوشی پر پابندی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، اگر اس حوالے سے سخت اقدامات بھی اٹھانے پڑے تو گریز نہیں کیا جائے گا،

ریلوے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سگریٹ نوشی پر پابندی محکمہ صحت کے آرڈیننس ’انسداد تمباکو 2002‘ کی بنیاد پر لگائی گئی ہے۔