اسلامک فقہ اکیڈمی پاکستان کی سولہویں ریسرچ ورکشاپ منعقد

1142

جامع مسجد قباء ہیر آباد، حیدرآباد میں اسلامک فقہ اکیڈمی پاکستان نے ریسرچ ورکشاپ منعقد کی گئی۔ورکشاپ کے موضوعات تحقیق اور اس کے اصول، مقالہ نگاری کے بنیادی لوازمات اور ریسرچ جرنل میں مقالے کی اشاعت کے ضابطے تھے۔یہ اکیڈمی کی سولہویں (16) ورکشاپ تھی۔

جمعیت طلبہ عربیہ سے تعلق رکھنے والے طالبان علوم نبوت نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ورکشاپ کی دوسری نشست میں جناب عبدالوحید قریشی صاحب (نائب قیم جماعت اسلامی سندھ) نے بھی شرکت فرمائی اور شرکاء میں اسناد تقسیم کیے۔دیگر مہمانوں میں سیکرٹری جنرل تنظیم اساتذہ سندھ پروفیسر رئیس احمد منصوری صاحب اور سیکرٹری جنرل جمعیت طلبہ عربیہ سندھ مفتی محمد افضل راجپوت صاحب نے شرکت فرمائی اور شرکاء میں اسناد تقسیم کیے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اسلامک فقہ اکیڈمی پاکستان مفتی مصباح اللہ صابر، نگران شعبہ تحقیق اسلامک فقہ اکیڈمی پاکستان برادر محمود الحق صدیقی، رکن آرگنائزنگ کمیٹی برادرمحمدمعاذفاروقی اور منتظم جمعیت طلبہ عربیہ حیدرآباد برادر حافظ حذیفہ بھی موجود تھے۔مفتی مصباح اللہ صابر نے اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا کہ ہماری ان کاوشوں کو اللہ رب العزت قبول فرمائےاوراللہ تعالیٰ مزید برکتیں اور رحمتیں نازل فرمائے اور اکیڈمی کو قبولیت عامہ اور مقبولیت تامہ نصیب فرمائے۔