حکومت نےآئی ایم ایف کے ساتھ مزدوروں کےحقوق کی سودےبازی کی ہے،بلاول بھٹو

923

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ حکومت نے آئی ایم ایف کےساتھ بیٹھ کرمزدوروں کےحقوق کی سودےبازی کی ہے،دنیابھرمیں گلوبلائزیشن کےنام پرمزدوروں کےحقوق چھینےجارہےہیں۔

لاہور میں بلاول بھٹو زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزدوروں کے حق میں کہا کہ جن اداروں میں مزدوروں کاخون پسینہ شامل ہےہم وہ بیچنےنہیں دیں گے،امید ہےعدلیہ کٹھ پتلی حکومت کےبجائےمزدوروں کاساتھ دےگی،عدلیہ کسی ادارے کی نجکاری نہیں کرنے دے گی ،آج ہر طبقے کا معاشی قتل ہورہاہے،جن میں مزدوروں کامعاشی قتل بھی شامل ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مزدور طبقے پر ہر طرف سے حملے ہورہے ہیں، جدیددور میں مزدوروں کےحقوق کابھی تحفظ کرناہے،ہمیں متحد ہوکراس ٹیکنالوجی کےدورمیں مزدوروںکو لے کر آگےبڑھناہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی سلیکٹڈ حکومت آتی ہے کم قیمت پر اداروں کو بیچا جاتاہے، اگر مشرف ادارے نہیں بیچ سکتا تو کٹھ پتلی حکومت بھی ادارے نہیں بیچ سکتی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ جب ادارے نقصان میں ہوتومزدوروں کوبھی اس کاحصہ بنادیاجاتاہے،لیکن جب یہی ادارےجب منافع میں ہوں تواس میں سےمزدورکوحصہ نہیں دیاجاتا،اب واحدراستہ ہےکہ عوام اورمزدوروں کی حکومت ہوجو ان کےمسائل حل کرسکتی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان میں مزدوروں کیلئے نئی لیبرپالیسی لاناہوگی،تاکہ مزدوروں کا معاشی قتل بند ہو،مزدور کی اتنی تنخواہ ہوکہ مزدورگھرچلاسکے،بچوں کاعلاج معالجہ کراسکے،مشرف دور میں یونین سازی کا حق چھینا گیا جو پی پی کے دور میں دوبارہ بحال ہوا۔