کرونا وائرس: چین میں مزید 31 افراد ہلاک،125 نئے کیسز رپورٹ

366

بیجینگ: کرونا وائرس سے مزید 31 افراد ہلاک جبکہ 125 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پراسرار کرونا وائرس 76 ملکوں میں پھیل چکا ہے، دنیا بھر میں 3119 افراد ہلاک ہوچکے ہیں تاہم وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 90 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

امریکہ میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے، ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق واشنگٹن سے ہے۔

برطانیہ میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 40 ہوگئی ہے،وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے 7  اسکولز بند کردئے گئے ہیں اور عوامی اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی۔

اٹلی میں 52 ، ایران میں 66 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، فرانس میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 191 ،ناروے میں 25 ،اور بحرین میں 49 افراد ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب میں کرونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے جبکہ تیونس میں بھی کرونا کا کیس رپورٹ ہوا ہے۔