تبلیغی جماعت آج سے جمعرات تک پارلیمنٹ ہائوس کی جامع مسجد میں قیام کرے گی

212

اسلام آباد(صباح نیوز)پارلیمنٹ ہائوس کے ملازمین کی دعوت پر تبلیغی جماعت(آج)پیرکو پارلیمنٹ ہائوس کی جامع مسجد آئے گی،جمعرات تک قیام ہوگا، اصلاح احوال و دعوت و تبلیغ
کے حوالے سے بیانات ہوںگے، ملازمین اور ارکان پارلیمنٹ کے لیے خصوصی بیانات ہوںگے جبکہ یہ تبلیغی جماعت کے ساتھ ان کی نصرت کے لیے وقت لگا سکیں گے،دعوت و تبلیغ کے لیے جماعتیں بھی نکلیں گی ۔ جامع مسجد کے خطیب مولانا احمد الرحمن نے تبلیغی جماعت کی(آج) پیر کو آمد کا اعلان کیا اور کہا کہ پارلیمنٹ ہائو س میں اس تبلیغی جماعت کے ساتھ ایک دن، چند گھنٹے یا چاروں دن وقت لگایا جا سکتا ہے،اس حوالے سے انہوں نے ارکان پارلیمنٹ اور ملازمین کوترغیب بھی دی،پارلیمنٹ ہائوس میں بیانات گشت کے علاوہ تبلیغی مقاصد کے لیے جماعتیں بھی تیار کی جائیں گی۔