ن لیگ آزاد کشمیر کی رکنیت سازی کا آغاز مارچ کے آخری ہفتے میں کیا جائے گا

172

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ ن آزاد کشمیرکی رکنیت سازی کا آغاز مارچ کے آخری ہفتے میں کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے صدر، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجا محمد
فاروق حیدر خان نے مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر، وزیر اطلاعات راجا مشتاق احمد منہاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔دونوں رہنماوں نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
رکنیت سازی