ڈوپنگ سیمپل جمع نہ کر انے پر3 بار کے سوئمنگ چیمپئن پر8 سال کی پابندی

427

بیجنگ(جسارت نیوز)اولمپک گیمز میں 3 بار کے سوئمنگ چیمپیئن چینی پیراک سن یانگ پر آٹھ سال کی پابندی لگ گئی۔عدالت برائے آربیٹریشن فار سپورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں سن یانگ پر ڈوپنگ سیمپل جمع نہ کرانے پر آٹھ برس کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ دوسری طرف اولمپک گیمز میں تین بار کے سوئمنگ چیمپیئن چینی پیراک سن یانگ نے ڈوپنگ سیمپل دینے سے انکار پر آٹھ سال کی عائد پابندی کے خلاف اپیل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ یہ سزا نامناسب ہے، کیوں کہ وہ بے قصور ہیں۔