نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی آرایم ماروکس ایس کیوجی اور ریمنٹس کی فتح

313

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پانچواں نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹونٹی انٹرگروپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے پہلے میچ میں آر ایم جی ماروکس نے 67 رنز سے آڈٹ اسپارٹنس کو شکست دی۔سابق قومی ہاکی کھلاڑی ارشد حسین نے شاکر احمد خان کو مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹرسعید آزاد، انورفاروقی،سلیم ولی،عظمت اللہ خان،قمرعلی اور دیگر شخصیات موجود تھی۔آرایم جی ماروکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 184 رنز اسکور کیا۔ شاکر احمد خان نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے 81 رنز کی شاندار انگز کھیلی۔عفان محسن نے 33،فرحان شفعی نے 31 رنز بنائے۔جبکہ عثمان اظہر نے 24 رنز دیکر تین وکٹ حاصل کی۔ جواب میں آڈٹ اسپارٹنس مقرررہ اوورمیں 8 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز ہی بناسکی۔ ظہیرالدین نے 48 رنز زوہیب حسن نے23 رنز بنائے۔جبکہ ابرار احمد خان نے 6 رنز دیکر فیضان نبی نے 18 رنز دیکر شعیب الرحمن نے 22 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔دوسرا میچ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلاگیا جس میں ایس کیوجی شاندار نے سی ایم جی تھنڈر کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی۔ اور مین آف دی میچ کے حق دار فرحان رفیق قرارپائے۔ سی ایم جی تھنڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 138 رنز اسکور کیا۔ سید خاور 42 رنز بنانے کے بعد انجری ہونے کی وجہ سے ریٹائر ہوگئے معاذبن اوصاف نے 32 رنز مجاہد خان نے 22 رنز بنائے۔ جبکہ ناصر اسماعیل نے 23 رنز دیکر سید عامر جنید نے 24 رنز دیکر 2-2 وکٹ حاصل کی۔جواب میں ایس کیوجی شاندار نے چھ اوورز قبل ہی مطلوبہ اسکور پورا کیا فرحا ن رفیق دھواں دھادار بیٹنگ کرتے ہوئے ہاف سنچری 77 اور فصیع الرحمن نے 34 رنز بنائے۔تیسرا میچ ٹی ایم سی گراؤنڈ گلبرگ میں کھیلاگیا۔ جس میں ریمٹنس یونائٹیڈ نے 65 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ مین آف دی میچ نعیم حنیف قرار پائے۔ ریمٹنس یونائٹیڈ نے مقرررہ اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 192 رنز اسکور کیا۔یوسف صدیقی نے ہاف سنچری 61رنز محمدنعیم حنیف نے 50 اور زیشان صدیقی نے47 رنز کی شاندار انگز کھیلی۔ جواب میں کراچی ویسٹ ریجن نے مقرررہ اوورز میں سات وکٹوں پر 127 رنز ہی بناسکی جبران بشیرنے 28 رنز بنائے جبکہ زیشان صدیقی نے 8 رنز کے اوضاور حرعباس نے 17 رنز کے اوض 2-2 وکٹ حاصل کی۔