پاکستان پیٹرولیم کے منافع میں 0.3 فیصد اضافہ

129

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 0.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران کمپنی کو 14 ہزار 237 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا ہے جبکہ گزشتہ
مالی سال کے اسی عرصے کے دوران پی پی ایل کا بعد از ٹیکس منافع 14 ہزار 189 ملین روپے رہا تھا۔