اوگراکارواں ماہ کیلیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفکیشن جاری

166

اسلام آباد (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کانوٹی فکیشن جاری کردیاہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فروری میں ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام گھریلو سیلنڈر کی قیمت ایک ہزار 680.21 روپے تھی جو اب 150.04 روپے کی کمی کے بعد ایک ہزار 530.17 روپے کردی گئی ہے۔ اسی طرح
مارچ کے لیے ایل پی جی کی فی میٹرک ٹن ایک لاکھ 29ہزار 675.59روپے مقرر کی ہے جبکہ یہ فروری کے مہینے میں ایک لاکھ 42ہزار 391.68روپے تھی۔