پی ایس ایل میں طالب علموں کے لیے ٹکٹ رعائتی نرخوں پر دستیاب

239

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مارچ کے آغاز سیقبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے “مارچ میڈنس” مہم متعارف کروادی ہے۔ مہم کے تحت ملک بھر میں موجود طالب علموں کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے ٹکٹ رعائیتی نرخوں پر دستیاب ہوں گے۔ طالب علموں کو رعائیتی نرخوں پر ٹکٹ کی فراہمی یکم مارچ بروز اتوار سے شروع ہوگی۔ طالب علموں کو 30 فیصد رعائیتی نرخوں پر ٹکٹ ٹی سی ایس کے مخصوص سنٹرز پر دستیاب ہوں گے۔