انڈس موٹر کا سینٹر فار ایکسی لنس کے ساتھ اشتراک

110

کراچی (اسٹاف رپورٹر )انڈس موٹر کمپنی نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDG) لیڈرشپ پروگرام کے تحت سنٹر فار ایکسی لنس ان رسپانسیبل بزنس( CERB) جو پاکستان بزنس کونسل ( PBC) کا ایک نمایاں پروگرام ہے، کے ساتھ اشتراک سے ورکشاپوں کی پہلی سیریز کا انعقاد کیا ہے ۔ورکشاپ کے شرکاء نے ڈیسنٹ ورک(Decent Work) اور یونیورسل ہیومن رائیٹس (Human Rights) پر متحرک سرگرمی میں حصہ لیا۔ انڈس موٹر کمپنی نے اپنے بہترین طریقوں کا تبادلہ کیا کہ ’’ٹویوٹا طریقہ کار‘‘(Toyata Way) کیسے ڈیلر ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے اور ٹویوٹا پروڈکشن سسٹم کے کلیدی پہلوؤں پر جو معیار اور کارکردگی کے لیے استعمال ہوتے ہیں اور پاکستان کی معاشی نمو میں اہم کردار ادا کرتا ہے ،لاگو کیا جاتا ہے ۔