فضل الرحمن نے طالبان ، امریکا کے مابین امن معاہدے کو خوش آئند قرار دیدیا

144

اسلام آباد(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے افغان طالبان اور امریکا کے مابین امن معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے افغانستان میں امن کی بحالی کی بنیاد قرار دیا ہے۔اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر افغانستان کے سفیر شکراللہ عاطف مغل کے ساتھ ملاقات کے دوران پاکستان اور افغانستان کے مابین دو طرفہ تعلقات اور تجارت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ پرامن افغانستان نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہے ۔ملاقات کے دوران افغان سفیر نے مولانا فضل الرحمن کو نومنتخب صدر اشرف غنی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ۔