قیادت اجازت دے تو پنجاب میں تبدیلی لاسکتے ہیں،رانا مشہود

135

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں حکومتی بنچوں پر بیٹھے والے 25 سے 27 اراکین پنجاب اسمبلی حکومت سے تنگ ہیں اور اگر پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت اجازت دے تو ن لیگ پنجاب میں تین ماہ میں نہیں بلکہ ایک ماہ میں تبدیلی لے آئے گی۔ مگر ہم کوئی غیر جمہوری اقدام نہیں اٹھانا چاہتے۔ الحمرا ہال میں منعقدہ ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ جب پی ایم ایل این نے کہا تھا کہ پہلا دھرنا غلط تھا تو پھر دوسرا دھرنا ٹھیک کیسے ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گراس روٹ لیول پر تنظیم سازی شروع کردی ہے۔ ہم جس وقت چاہیں گے تبدیلی لے آئیں گے۔ ان دنوں اپوزیشن میں تھوڑی سی مایوسی ہے۔ موجودہ حکومت نہ اہل ہے جس نے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے۔ ہم لوگوں کے سامنے حکمرانوں کا اصل چہرہ لانا چاہتے ہیں۔