نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلےٹیسٹ میں10وکٹوں سےشکست دیدی

321

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹم ساؤتھی کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث بھارت کو پہلے ٹیسٹ میں 10وکٹوں  سے شکست دیکر2میچوں کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل کرلی۔

ویلنگٹن  میں جاری پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روزبھارت نے  پہلی اننگز میں183رنز میں خسارے میں جانے کے بعداپنی دوسری نامکمل اننگز4وکٹوں کے نقصان پر144رنز دوبارہ شروع کی تو اجنکیا راہانے 25اور ہنوما وہاڑی 15 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود  تھے۔

بھارتی بلے باززیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکےاورپوری بھارتی ٹیم 9رنز کی سبقت حاصل کرنے کے بعد 191رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں ٹم ساوتھی نے 5،  ٹرینڈ بولٹ نے 4 اور گرینڈ ہوم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 9 رنز کا ہدف اننگ کے دوسرے ہی اوور میں حاصل کرکے پہلا ٹیسٹ باآسانی 10 وکٹ سے جیت لیا۔

ٹم ساؤتھی کو میچ میں مجموعی طور پر 9بھارتی بلے بازوں کو آئوٹ کرنے پر مین آف دی میچ  کا ایوارڈ دیا گیا۔

ویلنگٹن ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم پہلی 165رنز بنا سکی تھی جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں348رنز بنائے تھے ۔

دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ29فروری سے شروع ہو گا۔