نیول اسٹار نے شیخ عارف شہید کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

201

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ابوریحان کرکٹ کلب کے زیراہتمام پہلے شیخ عارف شہید میموریل T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیول اسٹار نے ابوریحان کرکٹ کلب کو دلچسپ مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ابوریحان گراونڈ ایف سی ایریا پر کھیلے گئے میچ میں نیول اسٹار نے ٹاس جیت کر ابوریحان کو پہلے بیٹنگ کرنے کا موقع دیا ابوریحان کرکٹ کلب نے 20 اوورز میں تمام وکٹوں پر 189 رنز بنائے۔شیخ طلحہ نے 60 ،اصغر حیدر نے 31 اور محمد اویس نے 21 رنز بنائے۔ایم یاسر نے 33 رنز دیکر 3 اور محمد مدثر نے 30 رنز دیکر تین وکٹیں حاصل کیں .جواب میں نیول اسٹار نے دلچسپ مقابلے کے بعد 19.2 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔محمد معظم نے 47 ،حماد اور فرحان نے 37,37 رنز جبکہ حیات خان نے 32 رنز اسکور کئے۔اکبر حیدر نے 46 رنز دیکر تین جبکہ اصغر حیدر نے 32 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔سابق سیکریٹری کے سی سی اے زون 7 مظہر اعوان نے فائنلسٹ ٹیموں کے کپتانوں میں بحیثیت مہمان خصوصی ونر اور رنرز اپ ٹرافی کے علاوہ دیگر انعامات بھی تقسیم کئے۔اس موقع پر مظہر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلب کرکٹ کے فروغ کیلئے میں ہر ممکن تعاون کیلئے تیار ہوں انہوں نے کہا کہ کلب کرکٹ کے ذریعے ہی حقیقی ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔ اس موقع پر عارف وحید خان ،محمد طارق حفیظ ،سید محمد وسیم علوی ،اور کامران رضوی نے بھی خطاب کیا۔ شیخ طلحہ بابر پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ،حیات خان محسود بہترین بیٹسمین ،اویس بہترین بالر جبکہ شیخ طلحہ فائنل کے مین آف دی میچ قرار پائے۔