تلہار، لڑکے سے زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج، کوئی گرفتاری نہیں ہوسکی

95

تلہار (نمائندہ جسارت) تلہار کے قریب لڑکے سے مبینہ بدفعلی کی کوشش، مقدمہ درج، کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ تلہار تھانے پر مسمات آمنہ شیخ نے مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرا بیٹا سمیر میٹرک کا طالب علم ہے، جس کی عمر 15سال ہے، بدین سے تلہار آرہا تھا کہ پیرولاشاری پر 2 لوگوں بنام گل محمد اور نعمان نے میرے بیٹے کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر بدفعلی کی کوشش کی، تلہار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، کوئی گرفتاری نہ ہوسکی۔