پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ وجیہہ فواد عثمان اور ایس ایم بابر کی سنچریاں

238

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پروفیسر اعجاز فاروقی کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ کلب اور نیو کراچی جمخانہ نے کامیابیاں حاصل کرلیں۔ وجیہہ فواد، عثمان خان اور ایس ایم بابر نے سنچریاں اسکور کیں جبکہ رمیز، اویس رحمانی، عمیر، فراز پٹیل نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور رائزنگ اسٹار کرکٹ کلب کے زیر اہتمام منعقدہ آل کراچی پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان کرکٹ کلب نے ناظم آباد جیمخانہ کو 126 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان کرکٹ کلب کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ کلب نے مقررہ 45 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز اسکور کئے عثمان خان نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے پانچ چوکّوں اور سات چھکوں کی مدد سے صرف 68 گیندوں پر ناقابلِ شکست سینچری 116 رنز اسکور کئے رمیز راجہ جونئیر نے سات چوکّوں اور تین چھکوں کی مدد سے 75 گیندوں پر 94 رنز، عمیربن یوسف نے پانچ چوکّوں اور تین چھکوں کی مدد سے 68 گیندوں پر 71 رنز اور دانش عزیز نے 34 گیندوں پر تین چوکّوں کی مدد سے 35 رنز اسکور کئے فواد خان اور مامون امتیاز نے بالترتیب 74 اور 87 رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں ناظم آباد جیمخانہ مقررہ 45 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز اسکور کرسکی فراز پٹیل نے پانچ چوکّوں کی مدد سے ناقابل شکست 57 رنز اویس رحمانی نے پانچ چوکّوں کی مدد سے 50 رنز ذاکر ملک نے دو چوکّوں اور تین چھکوں کی مدد سے 35 رنز اور عبدالطیف جونیجو نے دو چوکّوں کی مدد سے 30 رنز اسکور کئے۔ دانش عزیز نے 48 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا امپائرنگ کے فرائض عزیز الرحمٰن اور فہیم بخاری نے سر انجام دیے جبکہ سید افراسیاب آفیشل اسکورر تھے۔ ٹی ایم سی کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں نیو کراچی جمخانہ نے رینجرز جمخانہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹوں سے شکست دیدی رینجرز جمخانہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز اسکور کئے ایس ایم بابر نے 18 چوکّوں اور ایک چھکے کی مدد سے 131 گیندوں پر شاندار سینچری 126 رنز اسکور کئے جبکہ خرم علی نے 21 رنز اسکور کئے حماد بھٹی اور ضیا اللّٰہ نے بالترتیب 54 اور 26 رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں نیو کراچی جمخانہ نے مطلوبہ ہدف 232 رنز دلچسپ مقابلے کے بعد نوجوان اوپنر وجیہہ فواد کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت 44۰1 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا وجیہہ فواد نے 10 چوکّوں کی مدد سے 129 گیندوں پر 114 رنز اسکور کئے حماد بھٹی نے دو چوکّوں کی مدد سے 40 رنز اور عبدالوکیل نے تین چوکّوں کی مدد سے 24 رنز اسکور کئے محمد ناصر اور محمد صادق نے بالترتیب 40 اور 41 رنز دے کر دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا امپائرنگ کے فرائض رشید خان اور محمد ریحان نے انجام دئے جبکہ محمد احسن آفیشل اسکورر تھے۔