علی اصغر فٹبال،کورنگی جم خانہ اور ہنٹر اسپورٹس کی کامیابی

466

کراچی (اسٹا ف رپورٹر) آل کراچی علی اصغر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کورنگی جیم خانہ نے الشہزاد ملیر اور ہنٹر اسپورٹس ملیر نے اے ون اسٹار کو شکست دیدی۔ گلشن اسپورٹس شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام اُسامہ اسپورٹس اور انور خان میموریل فٹ بال کلب کے اشتراک سے شاہ فیصل اسپورٹس کمپلیکس (پنجاب گرائونڈ) پر جاری “آل کراچی علی اصغر میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ” میں مزید 2 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ پہلے میچ میں کورنگی جیم خانہ نے مد مقابل الشہزاد فٹ بال کلب ملیر کو1-0 سے آئوٹ کلاس کردیا، فاتح کلب کے اُسامہ نے اپنی ٹیم کو شاندار گول کرکے فتح دلائی۔ دوسرے میچ میں ہنٹر اسپورٹس ملیر نے مد مقابل اے ون اسٹار فٹ بال کلب کو شاندار کھیل کے بعد پنالٹی ککس پر 4کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض اعجاز، مراد علی اور پرویز گل نے انجام دیے جبکہ میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔