ڈیجیٹل سیکٹر میں سرمایہ کاری میں 5.8 فیصد کی شرح سے اضافہ

184

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ورلڈ اکنامک فورم میں وزیر اعظم عمران خان اورSAPکے شریک چیف ایگزیکٹیو آفیسر کرسچن کلین (Christian Klein)کے درمیان ہونے والی ملاقات میںSAPنے ڈیجیٹل پاکستان کی ملک بھر میں تبدیلی، متنوع معاشی نمو، اور ڈیجیٹل ملازمت کی تخلیق کی حمایت کرنے کے لیے پاکستان میں لگائی گئی سرمایہ کاری کے منصوبوں پرروشنی ڈالی۔ ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق پاکستانی معیشت میں ڈیجیٹل سیکٹر میں مضبوط سرمایہ کاری 5.8فیصد کی شرح سے ترقی کر رہی ہے۔ صنعتی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ پاکستان نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ساتھ چوتھے صنعتی انقلاب سے فائدہ اٹھا سکتا ہے تاکہ صنعت کے عمودی حصہ کو ڈیجیٹل طور پر تبدیل کیا جاسکے۔ درج ذیل اقدامات سے مستقبل میں افرادی قوت تیار کی جا سکے گی۔ ڈیوس میں منعقدہ حالیہ ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر کرسچن کلین نے پاکستانی حکومت کی ڈیجیٹل تبدیلی کی تعریف کی۔ انہوں نے 20سال سے زیادہ عرصہ تک پاکستان کے ساتھ SAPکی طویل وابستگی پر بھی روشنی ڈالی، اور نوجوان سافٹ ویئر انجینئرز کو ڈیجیٹل کیرئیر کی تربیت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد کا کہنا تھاکہ ’نجی اور سرکاری شراکت داری ایک جامع اور ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت کے اہداف حاصل کرنے میں بہت ضروری ہیں۔’ بلڈ ان پاکستان فار پاکستان‘، SAPکی طویل المدتی سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل پاکستان میں معاون ہوگی۔ ہم صارفین کے تعاون سے جدت، ماحولیاتی نظام کے لیے چینل پارٹنر اور پاکستان کے ہنر مند افراد کو تربیت دے کر نئی مہارت سے ملازمتوں کے مواقع فراہم کریں گے۔ پاکستان میںسیپ کے ساتھ حکومتی اور سرکاری شعبہ، زراعت، آٹوموٹیو، بینکنگ اور فنانس، ایف ایم سی جی، ٹیلی مواصلات اور ٹیکسٹائل سمیت صنعت کے مختلف شعبے مشترکہ طور پر جدت کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔حال ہی میں سیپ نے سروسز حب کا آغاز کیا جس میں کمپنی کا مقصد چینل پارٹنر نفاذی کے طریقہ سے پاکستانی اداروں میں کامیابی سے ڈیجیٹل تبدیلی پر عملدآمد کو یقینی بنایا جائے۔سیپ مستقبل میں بھی پاکستان کی افرادی قوت کی تربیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ مثال کے طور پر ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ذریعہ نوجوان کے لیے پیشہ وارانہ تربیت کا پروگرام ، جو تکنیکی اور سافٹ مہارت کا 3ماہ طویل کورس ہے، 5گروپس میں مجموعی طور پر 130شرکاء SAPایسو سی ایٹ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے فارغ التحصیل ہوں گے۔ بین الاقوامی سطح پر نوجوان پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام سے فارغ التحصیل 99فیصد سے زائد افراد کو کامیابی سے ملازمت حاصل ہوئی۔ پاکستان بھر میں SAPکی مجموعی افرادی قوت میں سے 50فیصد ممبران SAPاکیڈمی سے آتے ہیں، جو سیلز، پری سیلز اور کمرشل سیلز میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو عالمی معیار کا تربیتی تجربہ فراہم کرتے ہیں۔