وفاقی کابینہ نے 15 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

464

وفاقی کابینہ نےمہنگائی میں کمی کیلئے 15 ارب روپے کے ریلیف پیکج کی منظوری دے دی ہے

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں معاشی ٹیم اورمتعلقہ اداروں نے وزیراعظم کوبریفنگ دی۔

انہوں نےکہا کہ کابینہ نے کمرتوڑمہنگائی میں کمی اور قیمتوں میں استحکام کیلئے15 ارب روپے کےریلیف پیکج کی منظوری دےدی ہے،جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورکارپوریشن کوآئندہ 5ماہ تک ماہانہ 2ارب سبسڈی فراہم کی جائیگی، اسٹورزپرآٹا،چینی،چاول،دالیں اورگھی کی قیمتو ں میں سبسڈی دی جائیگی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مرحلہ وارسپورٹ پروگرام ترتیب دیاگیاہے،یوٹیلیٹی اسٹورپر20کلوآٹے کاتھیلا800 اورچینی70روپے کلوہوگی،چاول اوردالوں کی قیمتوں میں15سے20روپے کمی کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کے اشتراک سے2ہزاریوتھ اسٹورزکھولے جارہے ہیں، 12 کیش اینڈکیری اسٹورزقائم کیے جارہے ہیں۔

معاون خصوصی نے کہاکہ حکومت ماہ رمضان سے پہلے راشن کارڈکااجرابھی کردے گی جبکہ چینی کی قیمت کومستحکم رکھنے کیلئے کابینہ نےدرآمدپرپابندی ختم کردی ہے۔