اتحادیوں کے اعتراض پر آئی جی سندھ کی تبدیلی کا فیصلہ موخر

323

حکومتی اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس(جی ڈی اے) کے اعتراض پر حکومت نے آئی جی سندھ سید کلیم امام کی تبدیلی کا فیصلہ موخر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا،جس میں نئے آئی جی سندھ کا معاملہ زیر غور آیا،کابینہ نےآئی جی سندھ کے لئے دئیے گئے صوبائی حکومت کی جانب سے بھیجے گئے ناموں پر اعتراض کردیا۔

کابینہ نے تجویز دی ہے کہ گورنر وزیراعلیٰ سندھ سے آئی جی کیلئےنام پر دوبارہ مشاورت کریں اور حکومت سندھ کے 5ناموں پر غور کیا جائے،ملاقات میں کسی نئے نام پر بھی اتفاق کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روزدورہ کراچی کے دوران وزیراعظم عمران خان اور جی ڈی اے کے سربراہ  پیر پگارہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جی ڈی اے نے آئی جی سندھ کی تبدیلی پر اعتراض کیا تھا۔