افغانستان میں گزشتہ برس 162 ہیلتھ سینٹر تباہ ہوئے‘ وزارت صحت

114

کابل (انٹرنیشنل ڈیسک) افغان وزارت صحت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ گزشتہ برس 162 طبی مراکز مکمل طور پر تباہ یا بند ہوئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں موجود 3ہزار سے زائد ہیلتھ سینٹرز میں سے 162 تباہ ہوئے، جس کی وجہ سے 10لاکھ افراد کو طبی سہولیات فراہم نہ ہو سکیں۔ ناقص طبی سہولیات کی وجہ سے افغان شہریوں بیرون ملک علاج کراتے ہیں۔