ایل او سی پر کشیدگی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے، عمران خان

207

ڈیووس:وزیراعظم پاکستان عمران خان کا کہناہے کہ پاکستان اور بھارت میں امن ہوگا تو وسائل غریب پر خرچ ہوں گے۔لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر کشیدگی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔

سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پرپاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ میں عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے مبصرین کو علاقے کا دورہ کرنا چاہیے، مودی نے 80 لاکھ کشمیریوں کو کئی ماہ سے محصور کیا ہوا ہے، امریکی صدر سے بھی کشمیر کی صورت حال پر بات کی ہے، اگر بھارت میں متنازع قانون کے خلاف احتجاج بڑھا تو ایل او سی سے توجہ ہٹ جائے گی جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ تباہ کن ہوگی۔

عمران خان کا کہناتھا کہ افغان جنگ کے باعث پاکستان میں کلاشنکوف اور منشیات کا کلچر آیا۔ پاکستانی حکومت کو پاک فوج کی مکمل حمایت حاصل ہے۔پاکستان اب کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، پاکستانی قوم نےجنگ میں 70ہزار جانوں کی قربانیاں دیں،افغانستان میں قیام امن کیلئےامریکاسےملکرکام کررہےہیں، افغانستان میں جنگ بندی سے پاکستان کے لیے وسطی ایشیا تک اقتصادی راہداری کا دروازہ کھل جائے گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قیام امن کا سب سے زیادہ فائدہ سیاحت کے شعبے میں ہوا، سیاحت کے فروغ سے ملکی معیشت کو ترقی دی جا سکتی ہے۔ پاکستان میں تمام مذاہب کےتاریخی مقامات ہیں ، ہماری سرزمین کئی قدیم تہذیبوں کامسکن ہے جہاں ایسےمقامات ہیں جوابھی تک دنیاکی نظرسےاوجھل ہیں۔پاکستان میں ہنرمندنوجوانوں کی کمی نہیں اور زیادہ ترآبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے، ان کےروزگارکیلئےغیرملکی سرمایہ کاری لائیں گے، حکومت میں آنےکےبعدسب سےزیادہ توجہ معیشت پردی ہے۔