ایڈیلیڈا سٹرائیکرز اور میلبورن اسٹارزآج آمنے سامنے ہونگے

124

ایڈیلیڈ (جسارت نیوز) کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام جاری مینز بگ بیش لیگ میں آج مزید ایک میچ کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق مینز بگ بیش لیگ کا نواں ایڈیشن آسٹریلیا میں جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ لیگ میں آج کھیلے جانے والے واحد میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز اور میلبورن اسٹارزکی ٹیمیں ایڈیلیڈ کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی قیادت ٹراوس ہیڈ کرینگے جبکہ میلبورن اسٹارز کی ٹیم گلین میکسویل کی زیر قیادت میدان میں اترے گی۔ میلبورن اسٹارز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل سب سے زیادہ 20 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ سڈنی سکسرز کی ٹیم 15 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، برسبین ہیٹ، ہوبارٹ ہریکنز، میلبورن رینیگڈز، میلبورن سٹارز، پرتھ سکارچرز، سڈنی تھنڈر اور سڈنی سکسرز شامل ہیں۔