محمد بن سلمان ویژن 2030 ٹی ٹوئنٹی اسٹار اسپورٹس چیمپئن بن گیا

212

القیسم (رپورٹ:سید مسرت خلیل) سعودی عرب کے وسطی شمال میں واقع فی کس آمدنی کے اعتبار سے امیر ترین صوبہ القسیم میں کرکٹ کے فروغ کی معروف تنظیم القیسم کرکٹ لیگ (اے کیو سی ایل) کے زیر اہتمام سعودی کرکٹ سنٹر (ایس سی سی) کی زیرسرپرستی اور سعودی اسپورٹس فار آل فیڈریشنز (ایس ایف اے) اور وزارت محنت و سماجی ترقی کے تعاون سے کھیلے جانے والی محمد بن سلمان (ایم بی ایس) وڑن 2030 ٹی 20 نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ 2019 کی تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔سعودی عرب کے معروف کرکٹ امپائر خلیل قاضی ایس سی سی کی جانب سے تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ اے کیو سی ایل کے چیئرمین ذوالفقار رومی، صدر ناصر راشد، نائب صدرڈاکٹر ہارون ایاز، دیگر کمیٹی عہداداران اور ممبران بھی موجود تھے۔القسیم کرکٹ لیگ کے چیئرمین ذوالفقار رومی نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ انھوں نے ایم بی ایس وڑن 2030 نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ اسپانسر کرنے پرسعودی کرکٹ سینٹر کا شکریہ ادا کیا اوراپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔خلیل قاضی نے خطاب میں القسیم کرکٹ لیگ کو ٹورنامنٹ عمدہ انداز میں منعقد کرنے پرمبارکباد دی اورصوبہ میں کرکٹ کے فروغ کی کوششوں کو سراہا۔ انھوں نے ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم اسٹار اسپورٹس کو وننگ اور جانی کلب کو رنرز اپ ٹرافیاں پیش کئیں۔ جبکہ القسیم لیگ کی طرف سے 15 میڈلز اور نقد انعامات دیئے گئے۔ بہترین انفرادی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں اسٹاراسپورٹس کے شہزاد حسین کو مین آف دی ٹورنامنٹ، پاک ڈولیہ کرکٹ کلب کے یاسرستار وڑائچ کوبہترین بٹسمین اورپیراڈائز کرکٹ کلب کے محمد نعمان نے بہترین بولر کا ایوارڈحاصل کیا۔ ٹورنامنٹ کے تمام لیگ میچوں کے مین آف دی میچ کو القسیم لیگ کی طرف سے انعام دیاگیا۔فائنل میں اسٹار ا سپورٹس نے جانی کلب کو 20رنز سے شکست دیکر چمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اسٹاراسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر233رنز بنائے۔ کامران علی نے 75 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ کپتان اسرار خان نے 37، شہزاد حسین نے 34 ، ابوبکر صدیق نے 34 اور صاحب یوسف نے 19 رنزبنائے۔ کپتان محسن ورک نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں جانی سی سی مقررہ 20 اوورز میں 213-7 رنز بنا سکی۔ آصف رحیم نے 49 ،نوید نے 37 ،علی رضا 33 ، ثناء￿ اللہ 33 اور ایم زکریا نے 19 رنز بنائے۔ سید سردار، صاحب یوسف اور شعیب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔