جاپانی اور بھارتی ساحلی محافظوں کی مشترکہ مشق

148

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان اور بھارت کے کوسٹ گارڈز نے بحری راستے کی حفاظت کے سلسلے میں بحر ہند میں مشترکہ مشق کی۔ دونوں ممالک سے 6 جہازوں نے جنوبی بھارت میں چنائے کے نزدیک سمندر میں اٹھارویں مشق میں حصہ لیا۔ مشقوں میں قزاقوں کے قبضے سے جہاز واگزار کرانے اور سمندر میں پھنس جانے والوں کو بچانے کے حوالے سے تربیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کی وجہ سے وہاں سے ایشیا تک توانائی کی ترسیل کے لیے بحری راستے کی حفاظت پر خدشات سامنے آرہے ہیں۔