بھارتی صدر نے اجتماعی زیادتی کے مجرم کی اپیل مسترد کردی

142

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی صدر رام ناتھ کووند نے دہلی میں اجتماعی زیادتی کیس میں سزائے موت سنائے گئے مجرم کی اپیل مسترد کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق صدر نے رحم کی اپیل رد کر کے وزارت داخلہ کو پیغام بھجوا دیا۔ یاد رہے کہ 16دسمبر 2012ء کو نئی دہلی میں میڈیکل کی 23 سالہ طالبہ کو بس میں اجتماعی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چلتی بس سے پھینک دیا گیا تھا، جس کے بعد وہ دوران علاج دم توڑ گئی تھی۔