ٹرمپ کے مؤاخذے سے قبل سینیٹرز نے غیر جانبداری کا حلف اٹھالیا

221

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مؤاخذے کی کارروائی سے قبل کانگریس کے ارکان اور چیف جسٹس جان رابرٹ نے غیر جانبداری کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان نمایندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے صدر ٹرمپ کے خلاف مؤاخذے کی 2 دستاویزات سینیٹ بھجوا دی ہیں، جن پر کارروائی کا آغاز 21 جنوری سے ہو گا۔ حلف برداری کے موقع پر 100 ارکان پر مشتمل ایوان میں 99 سینیٹرموجود تھے۔