یورپی یونین کا چین امریکا تجارتی معاہدے کے خلاف انتباہ

156

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے چین امریکا تجارتی معاہدے کے خلاف انتباہ جاری کردیا۔ بیجنگ میں یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ اگر یورپی کاروباری اداروں کو نقصان پہنچا تو یونین اسے عالمی ادارہ تجارت میں چیلنج بھی کر سکتی ہے۔ یورپی اتحاد کے سفیر نکولاس شاپوئس نے کہا کہ 28 رکنی یورپی بلاک اس بات پر گہری نظر رکھے گا کہ چین امریکاتجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر عمل کس طرح کیا جاتا ہے۔