چین میں تہوار کے موقع پر دنیا کی سب سے بڑی سالانہ نقل مکانی

138

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں تہوار کے موقع پر کروڑوں باشندوں نے اپنے اہل خانہ سے ملاقاتوں کے لیے نقل مکانی شروع کردی۔ چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق موسم بہار کے سالانہ تہوار کے دوران کروڑوں شہری مجموعی طور پر 3ارب بار سفر کریں گے۔ 10 جنوری کو شروع ہونے والا عوامی تہوارآج اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ چین میں یہ تہوار اہل خانہ سے دوبارہ ملاقات کا موقع ہوتا ہے۔