یمنی فوج کی بڑی کارروائی کئی حوثی ہلاک‘ ہتھیاروں کا ذخیرہ تباہ

147

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی فوج نے شمالی صوبے صعدہ کے مغربی ضلع رازح میں حوثی ملیشیا کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ یمنی فوج کے ساتویں بریگیڈ کے سربراہ جنرل فارس ربادی نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ حملے میں کئی حوثی باغی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، جب کہ ہتھیاروں کا ذخیرہ بھی تباہ ہو گیا۔ کارروائی کے دوران رازح ضلع میں بنی معین اور اذناب کے تزویراتی اہمیت کے حامل پہاڑی علاقوں کو بم باری اور گولاباری کا نشانہ بنایا گیا۔