چین میں خطرناک کوروناوائرس سے دوسری ہلاکت

206

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی شہرووہان میں پُراسرار کورونا وائرس سے ایک اور ہلاکت کا کیس سامنے آگیا۔ شہر ی حکام نے اپنے بیان میں 69 سالہ شخص کی تصدیق کی۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم کی ووہان میں پہلی بار نشاندہی کی گئی تھی۔ حکام کے مطابق وائرس سے 41 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 5 افراد کی حالت نازک ہے، جب کہ 12 صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے رخصت ہو چکے ہیں۔