خواجہ برادران کے ریمانڈ میں 24 جنوری تک توسیع،گواہان طلب

102

لاہور (آن لائن) پیراگون ہائوسنگ اسکینڈل کیس میں خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جنوری تک توسیع کردی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر خواجہ برادران کیخلاف محکمہ مال کے گواہان کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیرا گون ہائوسنگ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت ہوئی،خواجہ سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کردیا گیا جبکہ خواجہ سعد رفیق اسلام آبادمیں ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ قیصر امین کاوعدہ معاف گواہ بننے کا بیان نیب خواجہ برادران کے وکلا کو فراہم کردے ۔ پراسیکیوٹر نے استدعا کی کہ عدالت قیصرامین بٹ کے علاوہ دیگرگواہوں کو طلب کرلے، قیصرامین بٹ تندرست ہوتے ساتھ ہی عدالت میں پیش ہو جائیں گے۔ احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا کو منظور کرلی۔ عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 جنوری تک توسیع کردی اورآئندہ سماعت پر خواجہ برادران کیخلاف محکمہ مال کے گواہان طلب کرلیے۔
خواجہ برادران