آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن وزیر مملکت برائے امور خارجہ کی ملاقات

129

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن دفتر خارجہ کے وزیر مملکت نیلس انین نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امور زیر غور آئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں اہم ملاقات میں معزز مہمان نے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔