اسلامی نظریاتی کونسل پر خطیر رقم خرچ کرنا بلا جواز ہے، فواد چودھری

73

اسلام آباد( نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات ہیں ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج تک مذہبی طبقات کی سوچ کواسلامی نظریاتی کونسل سے کوئی رہنمائی نہیںملی، ایسے ادارے پرکروڑوں روپے خرچ کرنے کا جواز سمجھ سے بالاتر ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیل نو کی ضرورت ہے۔جدید تقاضوں سے ہم آہنگ، انتہائی جید لوگ اس ادارے کو سنبھالیں۔