افغانستان :امریکی حملوں میں خواتین وبچوں سمیت 75 ہلاک

128

ہرات (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے شہر ہرات میں امریکی ڈرون حملے میں خواتین اور بچوں سمیت75 شہری جاں بحق ہوگئے۔افغان خبررساں ادارے کے مطابق افغان حکومت کے زیر کنٹرول شہر ہرات میں امریکی جاسوس طیارے سے رہائشی علاقوں پر 4 میزائل داغے گئے ہیں جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 75 افرادجاں بحق ہوگئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 35 طالبان اور 40 شہری تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ افغانستان کے مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملوں میں طالبان کمانڈر ملا ننگیالی بھی مارے گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرونز نے حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا تاہم حکومت کی جانب سے تاحال شہریوں کی ہلاکتوں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔اسپتال ذرائع
کے مطابق ڈرون حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 10 زخمیوں کوہرات کے مقامی اسپتال لایا گیا۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہے ۔