معروف کینیڈین ٹریول بلاگر نے اسلام قبول کرلیا

1128

معروف کینیڈین موٹر سائیکلسٹ اور ٹریول بلاگر روزی گیبریل نے اسلام قبول کرلیا۔

موٹر سائیکل پر تنہا پاکستان کا سفر کرنے والی کینیڈین خاتون سیاح روزی گیبریل نے اسلامی تعلیمات اور پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر روزی گیبریل نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ہاتھ میں قرآن مجید تھامے تصویریں اپلوڈ کیں اور دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا۔ایک تصویر میں  انہوں نے سر پر حجاب بھی باندھا ہوا ہے۔

روزی گیبریل نے اپنی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں کہا کہ گزشتہ سال ان کے کافی مشکل تھا۔ خالق کائنات نے مجھے پاکستان راستہ دکھانے کے لیے بھیجا ناکہ صرف اس لیے کہ میں خود کو چیلنج کروں اور اپنے درد کو بھول جاؤں۔

https://www.instagram.com/p/B7F7JC-gmPR/?utm_source=ig_web_copy_link

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اسلام کی دنیا بھر میں غلط تشریح کی جاتی ہے اور اسے سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اسلام کے اصل معنی امن، محبت اور اتحاد کے ہیں۔ یہ صرف مذہب نہیں ہے بلکہ زندگی جینے کا راستہ ہے۔

واضح رہے کہ روزی گیبریل ایک سال قبل پاکستان پہنچی تھیں جس کے بعد انہوں نے موٹر سائیکل پر پاکستانی کلچر اورخوبصورتی جاننے کے لیے لاہور، ملتان سوات اور گوادر سمیت متعدد مقامات کا دورہ کیا تھا۔اس دوران انہوں نے اپنے وی لاگز سے پاکستان کے مختلف مقامات اور خوبصورتی سے متعلق ویڈیوز بنائیں جنہیں کافی شہرت ملی۔

روزی گیبریل نے پاکستان کے بارے میں اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہاں آنے سے قبل ہر کسی نے کہا کہ پاکستان بہت خطرناک ملک ہے اور ایک تنہا خاتون کا پاکستان میں اکیلے سفر کرنا ٹھیک نہیں ہے تاہم جب وہ پاکستان آئیں تو انہیں صرف محبت اور عاجزی ملی۔

https://www.instagram.com/p/B6s5iyfAnTf/?utm_source=ig_web_copy_link