بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی 4 روزہ ٹیسٹ میچ کی تجویز کی مخالفت

253

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ورات کوہلی نے ٹیسٹ میچ4روزکاکرنے کی تجویزکی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ کو پانچ دن سے کم کر کے چار دن کرنے کی تجویز کے حق میں نہیں ہوں۔

بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے چار روزہ ٹیسٹ کی تجویز پران کی رائے معلوم کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ ایسا کرنا کھیل کے اس خالص ترین فارمیٹ کے ساتھ کوئی منصفانہ عمل ہوگا، پانچ روزہ ٹیسٹ میچ بین الاقوامی سطح پر آپ کا سب سے بڑا امتحان ہو سکتا ہے۔

انھوں نےکہا کہ اس کے پس پردہ نیت شاید درست نہ ہو،کیونکہ اس کے بعد آپ تین روزہ ٹیسٹ کی بات کریں گے،اس کا خاتمہ کہاں ہوگا؟ اس کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ کے غائب ہونے کی بات کریں گے۔