نیپرا کا کراچی والوں کو بجلی کا جھٹکا

399

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 4 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سال نو کی آمد پر نیپرا نے کے الیکٹرک کا 11 سہ ماہیوں کا ٹیرف ایڈجسٹمنٹ فیصلہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک کوصارفین سے 106 ارب روپے وصول کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

ٹیرف کے مطابق نیپرا نےکے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی ہے،منظوری کے بعد کے الیکٹرک کا ٹیرف 12 روپے 81 سے بڑھا کر 17 روپے 69 پیسے فی یونٹ ہوگیا ہے۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ2016 کی جولائی تاستمبر سہ ماہی سے شروع ہوگا،کے الیکٹرک صارفین کے لیے سہ ماہی اضافہ جنوری تا مارچ 2019 تک ہوگا تاہم نیپرا فیصلے کا اطلاق وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہو سکے گا۔