کرنٹ سے ہلاکت‘کے الیکٹرک کیخلاف ایک اور دعویٰ دائر

121

کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کی مبینہ غفلت سے کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں سے متعلق دعوے پر کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کردیے۔ کے الیکٹرک کی مبینہ غفلت سے کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں سے متعلق نوجوان شیخ سعد کے اہل خانہ نے بھی کے الیکٹرک کے خلاف دعویٰ دائر کردیا۔ درخواست اہل خانہ نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شیخ سعد پاپوش نگر کا رہائشی تھا بارش کے دوران بچوں کو بچاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔ کے
الیکٹرک سے 2 کروڑ 70 لاکھ معاوضہ دلایا جائے۔ اس سے قبل دعویٰ دائر کرنے والوں میں عمر فاروق اور اعراف کے اہل خانہ شامل ہیں۔ کراچی میں بارش کے دوران درجنوں افراد کرنٹ لگنے سے جاںبحق ہوئے۔ ہلاکتوں کی ذمے دار کے الیکٹرک ہے۔ بچوں کی اموات کے باعث اہل خانہ کرب میں مبتلا ہیں۔ جاںبحق ہونے والے بچے والدین کا سہارا تھے جو کے الیکٹرک نے چھین لیے۔ کے الیکٹرک کی غفلت سے ہلاک ہونے والوں کے ورثاکو معاوضہ دینا کے الیکٹرک کا فرض ہے۔ جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو کے الیکٹرک سے 5،5 کروڑ روپے معاوضہ دلایا جائے۔ عدالت نے کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔
کرنٹ سے ہلاکت