میڈیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت ایل او سی پر اشتعال انگیز کارروائیاں کررہا ہے،فردوس عاشق اعوان

251

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھارت اندرونی انتشار، افراتفری، امن و امان کی توجہ میڈیا سے ہٹانا چاہتا ہے جس کی باعث وہ لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیز کارروائیاں کررہا ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارت میں شہریت بل کے باعث افراتفری ہے، بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ غیرانسانی رویئے سے لگتا ہے دو قومی نظریہ جیت گیا، بھارت میں بسنے والی اقلیتیں دو قومی نظریے کو یاد کررہی ہیں، بھارت کا سب سے بڑی جمہوریت کا دعویٰ ملیامیٹ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اندرونی انتشار، افراتفری، امن و امان کی توجہ میڈیا سے ہٹانا چاہتا ہے، میڈیا کی توجہ ہٹانے کیلئے بھارت لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیز کارروائیاں کررہا ہے، بھارت کی  طرف سے پاکستانی گاؤں پر قبضے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

فردوس عاشق اعوان نےکہا کہ بلاول ٹھیک کہتے ہیں ملک میں وہ جمہوریت نہیں جوگٹھ جوڑ،مک مکاکی ہو، بلاول صاحب جمہوریت چاہتے ہیں توسب سے پہلے اپنی پارٹی میں جمہوریت لائیں،بلاول کاجمہوریت پربات کرنامذاق کے مترادف ہے،جمہوریت سے بلاول کی مرادکرپشن کے لائسنس بانٹناہے۔

انہوں نےکہا کہ یہ واقعی وہ جمہوریت نہیں جہاں فالودے والے کے اکاؤنٹ سے پیسے برآمدہوں، ایل این جی کوٹیکہ لگانے والاشخص نیب حراست میں ہے،سلیکٹڈ کاطعنہ وہ دےرہے ہیں جن کی پرچی کے ذریعے سلیکشن ہوئی،ان کو بینظیربھٹوکی یادصرف برسی پر آتی ہے۔