ڈی جی آئی ایس پی آر کچھ دیر میں نیوز کانفرنس کریں گے

243

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کچھ دیر بعد پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ ملک کی موجودہ صورتحال پر بات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنس میں پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا تفصیلی فیصلہ آنے کے بعدپاک فوج کا موقف پیش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویز مشرف کسی صورت غدارنہیں ہوسکتے،ترجمان پاک فوج

خیال رہے کہ پاک فوج کی جانب سے سنگین غداری کیس میں فیصلے پر پہلے ہی شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا، پرویز مشرف کی سزائے موت کے خلاف افواجِ پاکستان نے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے کیس میں خصوصی عدالت کے فیصلے پرافواجِ پاکستان میں شدیدغم وغصہ اور اضطراب ہے.

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ جنرل پرویز مشرف کو دفاع کا بنیادی حق نہیں دیا گیااور عدالتی کارروائی شخصی بنیاد پر کی گئی ہے، افواجِ پاکستان توقع کر تی ہیں کہ پرویز مشرف کو آئین کےتحت انصاف دیاجائے گا.

میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے کیس کو عجلت میں نمٹایا گیا ہے اور کیس میں آئینی اور قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے. پرویز مشرف نے 40سال سے زیادہ پاکستان کی خدمت کی ہے،