مسئلہ کشمیر پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

327

نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اجلاس طلب کرلیا۔

 بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کی درخواست پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں عملی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔

 بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی الحاق اور خصوصی حیثیت تبدیل کیے جانے کے بعد سلامتی کونسل کا کشمیر کے معاملے پر یہ دوسرا اجلاس ہے۔ اگست میں بھی مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا تھا جس میں بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے خلاف عملی اقدامات کی مذمت کی گئی تھی۔

 واضح رہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے 12 دسمبر کو سلامتی کونسل کو خط لکھا جس میں بھارتی اقدامات کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال میں مزید کشیدگی بڑھنےکا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔