وزیر اعظم عمران خان کی  بحرین کے ولی عہد سے ملاقات

451

وزیراعظم عمران خان سے بحرین کے ولی عہد سلمان بن حما بن عیسی الخلیفہ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئےہیں،جہاں ولی عہد سلمان بن حمابن عیسی الخلیفہ نے ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان حماد بن عیسی آل خلیفہ سےالحضیبہ محل میں ون آن ون ملاقات ہوئی،جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں،وہ بحرین کے قومی دن کی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کریں گے اور انہیں بحرین کا اعلی ترین سول ایوارڈ شاہ حمد آرڈر آف رئیسانس سے بھی نوازا جائے گا۔

دورہ بحرین کے دوران اعلی سطح کا وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہےجس میں کابینہ اراکین کے علاوہ اعلی حکومتی حکام بھی شامل ہیں۔