ملک میں حکمرانی عوام نہیں سلیکٹڈ اور سلیکٹر کررہے ہیں،بلاول بھٹو

296

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ےکہ ملک میں حکمرانی عوام نہیں سلیکٹڈ اور سلیکٹرکررہے ہیں،سلیکٹڈ عوام کی مرضی سے نہیں آتےاس لئے عوام کا خیال بھی نہیں رکھتے، نااہل کٹھ پتلیاں عوام کو فائدہ نہیں پہنچا سکتیں۔

کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ بھٹوشہیدنے اس سرزمین پاکستان کومتفقہ آئین دیا،پاکستان سے جاگیرداری نظام شہیدبھٹو نے ختم کیا،عوام کوآواز دی،شہیدبےنظیر بھٹونے والدکے اصولوں کے مطابق سیاست کی۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اگر حکومت کی تووہ عوام کی مرضی سے عوام کی طاقت سے کی،محترمہ کولیاقت باغ میں شہیدکیاگیا،انہیں غیرجمہوری سوچ قبول نہیں تھی،قائدعوام اپنے اصولوں،نظریہ اورسیاسی سوچ سے پیچھے نہیں ہٹے،افسوس کے ساتھ کہناپڑرہاہے کہ اٹھارویں ترمیم پراس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہوا۔

چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے ذریعے ہم نے صوبوں کوان کے حقوق دیے،بلوچستان میں پسماندگی دورکر نے کیلئے ہماری حکومت انقلابی پروگرام لائی،بلوچستان میں دیگرصوبوں سے زیادہ وسائل ہیں،مگربدقسمتی سے بلوچستان کے لوگ محروم ہیں،سلیکٹڈکوبٹھاکر18ویں ترمیم پرحملے کئے جارہے ہیں، نالائق اورنااہل حکمران بلوچستان کے عوام کوفائدہ نہیں پہنچاسکتے،آج جمہوری حقوق اوراٹھارویں ترمیم پرحملے کرائے جارہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام سے عوامی طاقت چھینی اورحقوق سلب کیے جارہے ہیں،آج ملک میں سیاست آزادنہیں ہے،عوام سےعوامی طاقت چھینی اورحقوق سلب کیے جارہےہیں، یہ وہ جمہوریت نہیں جس کے لئے بےنظیربھٹو اور ذوالفقار بھٹو شہید ہوئے، ہمیں نظر آرہا ہے کہ عوام کے حقوق چھینے جارہے ہیں، حکمرانی عوام نہیں سلیکٹڈ اور سلیکٹر کررہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ عوام کی مرضی سے نہیں آتے اس لئے عوام کا خیال بھی نہیں رکھتے، نااہل کٹھ پتلیاں عوام کو فائدہ نہیں پہنچا سکتیں،امیروں کے لئے ایمنسٹی اسکیم لائی گئی،چھوٹے کاروباراوردوکانداروں کے لئے کوئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بھی آئی ایم ایف سے معاہدے کیے،مگرعوام کے حقوق کاتحفظ کیا،آصف زرداری نے پنشن میں سوفیصد تک اضافہ کیا،وفاق اپنی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ عوام پر ڈال رہا ہے،نوکریوں کا وعدہ کرکے نوجوانوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے،جوظلم اس ملک کے عوام کےساتھ ہورہاہے وہ ہم برداشت نہیں کرسکتے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکمران سمجھتے ہیں ظلم کرکے زبان بندی کی جاسکتی ہے،عوامی حکومت عوامی مسائل حل کرسکتی ہے،ہم نے عوامی راج قائم کرناہے، ہمیں کوئی سلیکٹڈقبول نہیں۔