نیب نے خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کو طلب کرلیا

517

قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور نے مسلم لیگ نواز کے رہنما خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کو زمینوں پر قبضے کے الزام میں پوچھ گچھ کیلئے کل طلب کرلیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی جانب سے خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف، بیٹےخواجہ محمد اسد اور سابق میئر سیالکوٹ کو کل نیب لاہور میں  پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں افراد کو زمینوں پر قبضوں کے الزام میں طلب کیا گیا ہے، سابق میئر سیالکوٹ پر زمینوں پر قبضے کیلئےخواجہ فیملی کی معاونت کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق خواجہ فیملی کے خلاف کینٹ ویو ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ میں زمینوں پر قبضے اور دیگر بے ضابطگیوں کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں،نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ فیملی کے خلاف تحقیقات کا آغاز مقامی افراد کی درخواستوں پر کیا گیا ہے۔